دو بڑی سیاسی  شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت

ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے: شہباز شریف

Dec 29, 2023 | 15:22:PM
دو بڑی سیاسی  شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبہ سندھ کی ممتاز شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری، بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ 

سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی،ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے گھٹنے ٹیک دیئے؟

 اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔