معروف اداکارہ نےخاموشی سے شادی کر لی   

Dec 29, 2022 | 22:24:PM
معروف اداکارہ,خاموشی , شادی
کیپشن: دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ اور ماڈل نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی,انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ شیئرکرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

نامور اداکارہ و ماڈل ربیعہ چودھری نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا الحمدللہ دلہا دلہن کو ایک ایسی بہترین تصویر مل گئی ہے جو ان کی نجی زندگی زیادہ ظاہر نہیں کرتی بلکہ اپنی خوشی سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آخر کار انہیں اپنے نکاح کا اعلان کرنے کا موقع مل گیا ہے،ربیعہ چودھری نے اپنی اس پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔