پنجاب : سکول بند کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا

Aug 29, 2025 | 19:01:PM
 پنجاب : سکول بند کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے باعث سکول بند(school holidays) کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔

محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کر سکیں گے۔

یاد رہے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے پہلے ہی 7 روز کے لیے بند ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔

لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بھی بند ہیں،ڈائریکٹر کالجز نے 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے،شاہدرہ، چوہنگ اور بند روڈ کے کالجز بند رہیں گے۔

شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے،ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی ہو گی،قصور کے علاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ،احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 اور 31 اگست 2025 کو منعقد ہونے والے تمام تحریری امتحانات ملتوی کردیئےگئے ہیں۔

پی پی ایس سی کے مطابق ملتوی کیے گئے امتحانات میں انسپکٹر لیگل (پنجاب پولیس) اور دیگرسرکاری محکموں کی بھرتیوں کے ٹیسٹ شامل ہیں یہ امتحانات لاہورمیں منعقد ہونا تھے جن کا مقصد مجموعی طورپر434 آسامیوں پر بھرتی کرنا تھا۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق ان امتحانات میں 8 ہزارسے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی جنہیں اب انتظارکرنا ہوگا, نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا جس کیلئے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا چینلزسے باخبررہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد کافی عرصہ بعدمنظور ہوئی: اسحاق ڈار