گورنر سندھ  سے نئے تعینات ہونیوالےامریکی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال

Aug 29, 2025 | 18:59:PM
گورنر سندھ  سے نئے تعینات ہونیوالےامریکی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)گورنر سندھ  کامران ٹیسوری سے امریکہ کے نئے تعینات ہونے والےقونصل جنرل چارلس گڈمین کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ    کامران ٹیسوری نے ملاقات میں نئے امریکی قونصل جنرل  چارلس گڈمین کو جناح کیپ اور شال کاتحفہ پیش کیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل نےبانی پاکستان کے روم کابھی معائنہ کیا۔نئے امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکیے۔

یہ بھی پڑھیں:جھانوی کپور اورسدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پرم سندری‘ آج ریلیز ہو گی