ترکی نے اسرائیل کےساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا 

Aug 29, 2025 | 18:35:PM
ترکی نے اسرائیل کےساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز ) ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، غزہ کی صورتحال پر ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی میں ملوث ہے ۔

وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ ترکیہ کا کوئی تجارتی جہاز اسرائیلی بندرگاہوں کا رخ نہیں کرے گا، ترکیہ کی فضائی حدود بھی اسرائیلی طیاروں کے لیے بند ہوں گی ۔
ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اسرائیل کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے دکھایا ہے کہ وہ ایک مستحکم ، مضبوط اور متحد شام نہیں چاہتا ہے ، شام کی قدیم ، قیمتی برادریوں کو اس مسخ شدہ مقصد کے لیے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد کافی عرصہ بعدمنظور ہوئی: اسحاق ڈار