نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔
نادرا نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے ذریعے اپنے مسائل کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔
نائیکوپ کی تجدید کروانی ہو یا پھر آپ کا کارڈ گم ہوگیا ہے یا پھر نائیکوپ کو کینسل کروانا ہے نادرا کی ٹیم برطانیہ میں مختلف علاقوں میں موجود ہوگی۔
مانچسٹر میں علاقے بلیک برن میں 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 10 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے 2 ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں:محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
بریڈ فورڈ کے علاقے شیفیلڈ میں بھی 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن ٹیم موجود ہوگی۔