جہانگیر ترین کا خیبر پختونخواء کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان 

Aug 29, 2022 | 23:54:PM
پی ٹی آئی، منحرف رہنما جہانگیر ترین، سیلاب متاثرین کی بحالی، خیبر پختونخوا، ایک کروڑ،
کیپشن: جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے جہانگیر ترین کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشا اللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کل جنوبی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی