مریم نوازکا سیلاب زدہ جنوبی پنجاب کا دورہ

Aug 29, 2022 | 16:05:PM
مریم نوازکا سیلاب زدہ جنوبی پنجاب کا دورہ
کیپشن: مریم نواز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج جنوبی  پنجاب کے شہر ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا۔
مریم نواز نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثر علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا، حالات کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ مریم نواز کو سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریف کیا گیا، انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقیین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

انہوں نے مزید اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔