اڈیالہ جیل ملاقاتوں کی فہرست منسوخ،نئی فہرست جمعرات کی صبح جمع کرائی جائے گی

Apr 29, 2026 | 23:25:PM
اڈیالہ جیل ملاقاتوں کی فہرست منسوخ،نئی فہرست جمعرات کی صبح جمع کرائی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کیلئے بھیجی گئی فہرست سلمان اکرم راجہ نے منسوخ  کر دی ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے مطابق نئی فہرست جمعرات کی صبح جیل حکام کو بھجوائی جائے گی،انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بیان بھی جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے ابتدائی فہرست جیل حکام کو فراہم کی تھی۔

منسوخ کی گئی فہرست میں گوہر خان، حامد خان اور علی ظفر کے نام شامل تھے،اسی فہرست میں علی بخاری، انتظار پنجوتھہ اور اخوندزادہ حسین کے نام بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ،4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی