طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان میں سول آبادی پرحملہ،4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) افغان طالبان رجیم نےایک بار پھرجنوبی وزیرستان کےعلاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی، افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آکر لگا،اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور ان سے وابستہ خوارج دہشت گرد مذموم عزائم کے حصول کے لیے مسلسل عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان میں شہری آبادی کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ اوقاف میں گریڈ 16 منیجرز کی بھرتی، پانچ امیدوار کامیاب