آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر ایرانی جہاز پھنس کر رہ گئے۔
سینٹکام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر روزانہ اوسطاً 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے تاہم جاری ناکہ بندی کے باعث اب وہاں 20 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایرانی معاشی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے اور جہاز بندرگاہ پر رکے ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر