پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فالس فلیگ آپریشنزاورسرحد پاردہشتگردی کےذریعےاپنی سیاسی ناکامیوں سےتوجہ ہٹانامودی سرکارکاوطیرہ بن چکاہے۔
بھارتی تربیت یافتہ دہشتگردعبدالمجید کی گرفتاری اوراس سےبرآمد موادنے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کاپول کھول دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےپہلگام فالس فلیگ کےچنددن بعد بھارتی ریاستی دہشتگردی سےمتعلق ناقابل تردیدشواہددنیا کےسامنے پیش کیے
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کررہا ہے،7دن گزرنےکےباوجود بھارت پاکستان پرلگائےگئےبےبنیاد الزامات کاایک بھی ثبوت پیش کرنےمیں ناکام رہا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کےحاضرسروس افسران پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کوآئی ای ڈیزاوردھماکہ خیزموادفراہم کرکے سیکیورٹی فورسزاورعام شہریوں کونشانہ بنارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر
ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےدہشتگردبھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت،علاج سمیت دیگر سہولتکاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کےسامنے رکھ چکا ہے۔