یار مار،30 روپےقرض واپس نہ کرنے پر دوست نے قتل کیلئے 1لاکھ کی سپاری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک حیران کن قتل کا کیس سامنے آیا ہے جہاں پر ایک شخص نے صرف 30 روپے کے قرض کی واپس کے تنازع پر ایک لاکھ روپے سپاری دے کر دوست کو قتل کرا دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوسناک اور حیرت انگیز واقعہ ریاست اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے جانی کھرد میں پیش آیا جہاں کشوری لال نامی شخص کو گولی مار کر قتل کیا گیا اور جب پولیس نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ مقتول کو ایک لاکھ روپے کی سپاری دے کر قتل کرایا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کا پہلو یہ ہے کہ کشوری لال کو صرف 30 روپے کے قرض تنازع پر قتل کیا گیا اور گلشن کمار نامی شخص نے اس قتل کے لیے قاتل کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا۔ کشوری لال کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سارے معاملے کا انکشاف کیا۔ گلشن کمار نے کشوری لال کو اس لیے قتل کرایا کہ اسے قرض کی رقم واپس نہ کرنی پڑے۔ اس کے لیے گلشن کمار نے ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ قاتل گلشن کمار اور کشوری لال آپس میں دوست تھے۔ کچھ عرصہ قبل گلشن کمار نے کسی کام کے لیے کشوری لال سے 30 روپے ادھار لیے تھے۔کشوری لال نے جب اپنے پیسے واپس مانگے تو اس نے ٹال مٹول سےکام لیا اور پھر تقاضہ پر اس کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق گلشن نے قتل سے قبل کشوری لال کی ریکی بھی کی تھی۔ اس سارے قتل کا بھانڈا سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑ دیا۔ جس جگہ صبح کے وقت کشوری لال کا قتل ہوا، وہاں سڑک پر سناٹا تھا تاہم قتل کے وقت گلشن کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج سے شناخت ہونے کے بعد پولیس نے رات گئے اس کو گرفتار کر لیا جس کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان اوربابر اعظم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے بھی چھٹی کا امکان