محمد رضوان اوربابر اعظم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے بھی چھٹی کا امکان

Apr 29, 2025 | 19:25:PM
 محمد رضوان اوربابر اعظم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے بھی چھٹی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)سابق کپتان اور قومی ٹیم کے بلےبار محمد رضوان اوربابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی شامل نہ کرنےکاامکان۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور بابر اعظم بنگلہ دیش سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے پلان میں نہیں ہے ،دونوں کھلاڑی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نہیں ہو ں گے۔اس سے قبل دونوں بلےبازوں کو نیوزی لینڈکے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیزیزکابھی حصہ نہیں بنایا گیاتھا،محمدرضوان سے کپتانی بھی لے کرسلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریزکھیلی جائے گے،5 ٹی 20 میچز کی سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائیگی،سیریز کے پہلے دو ٹی 20 میچز کی میزبانی فیصل آباد جبکہ آخری تین میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ  جلد پاک بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کریگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کیلئے بھارت چھوڑنے کی آج آخری تاریخ،ناکامی پر کیا سزا ؟