وزیراعلیٰ کا سوشل سکیورٹی ورکرز، کان کنوں کے لیے راشن کارڈ کا آغاز

Apr 29, 2025 | 22:50:PM
وزیراعلیٰ کا سوشل سکیورٹی ورکرز، کان کنوں کے لیے راشن کارڈ کا آغاز
کیپشن: تصویر، گوگل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل سیکیورٹی ورکرز اور کان کنوں کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کروا دیا ہےجس کے لیے مجموعی بجٹ 84 ارب روپےرکھا گیا ہے۔

مریم نواز شریف راشن کارڈ کے ذریعے سوشل سیکورٹی ورکروں اور کان کنوں کو 3ہزار  روپے ماہانہ سبسڈی دیں گی، راشن کے علاوہ کارڈ کے ذریعے مزید سہولیات بھی دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا اور قصور کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا افتتاح کر دیا،رحیم یارخان میں 50بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورکرز کےلئے پنجاب کے پہلے مریم نواز ویل نس سینٹر  کا بھی سنگ بنیاد رکھا، صوبہ بھر میں ورکرز کےلئے ٹیلی کلینکس پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا گیا۔ 

ورکرز کے لئے 200 بیڈز کے کارڈیک سٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ٹیکسلا لیبر کالونیز  اور ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر اسٹیٹ کا افتتاح بھی کیا گیا،  لیبر کالونی وار برٹن اور لیبر کالونی ملتان فیز 2 کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکرز کے لئے موٹر سائیکل اور سولر پینل کیلئے قرعہ اندازی بھی کی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایکسپو سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کے ساتھ بیٹھ گئیں ، بات چیت بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کام کے حالات،اجرت اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،صوبائی وزیر محنت ملک فیصل کھوکھر نے خطاب میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے  بارے میں آگاہ کیا۔ 

فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کے لئے مزید 300 ڈے کئیر سینٹر بنائے جا رہے ہیں، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کان کنوں کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
 

یہ بھی پڑھیں :انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا