غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت

Apr 29, 2025 | 18:06:PM
غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں اسرائیل اور حماس کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل پر غزہ میں جاری نسل کشی براہ راست نشر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق مصر کے 2 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں ’اہم پیش رفت‘ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں طویل مدتی جنگ بندی پر اتفاق رائے پایا گیا ہے، تاہم حماس کے ہتھیاروں سمیت کچھ اہم نکات باقی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری مذاکرات میں مصر اور اسرائیل کے وفود بھی شامل ہیں، مصر اور قطر نے تازہ ترین مذاکرات کے بارے میں پیش رفت کی اطلاع نہیں دی۔

قبل ازیں مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے نے خبر دی تھی کہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ جنرل حسن محمود رشاد نے گزشتہ روز قاہرہ میں اسٹریٹجک امور کے وزیر رون درمر کی سربراہی میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کریں گے۔

 مذاکرات میں پیش رفت سے قبل گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رون درمر نے کہا تھا کہ حکومت یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیت اور غزہ میں اس کی حکمرانی کے خاتمے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ یہ علاقہ دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے ۔

یہ بھی پڑھیں :پہلگام واقعے کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا