پہلگام واقعے کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کےناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا۔
مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی۔ بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سٹار کرکٹر کے ریسٹورنٹ نے دھوم مچا دی
سات لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس،انٹیلی جنس ایجنسیز کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ سے متعلق مکمل ناکامی کا شکار رہی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔