اکشے اور ٹوئنکل کھنہ بھی کورونا مریضوں کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے

Apr 29, 2021 | 09:03:AM
اکشے اور ٹوئنکل کھنہ بھی کورونا مریضوں کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے
کیپشن: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور انکی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کورونا مریضوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں آگے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے بھارت میں کورونا کی دوسری لہر نے کہرام برپا کررکھا ہے۔اس ہولناک صورتحال میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہی ہیں۔ان گھمبیر حالات میں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔

اداکار ٹوئنکل کھنہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ایک بہت اچھی خبر ہے کہ لندن ایلیٹ ہیلتھ کے ڈاکٹر درشنکا پٹیل اور ڈاکٹر گووند بنکانی دیوک فاؤنڈیشن کے ذریعہ 120 آکسیجن کنسٹریٹرز عطیہ کررہے ہیں۔وہیں میں نے اور اکشے کمار نے 100 آکسیجن کنسٹریٹرز کا بندوبست کیا ہے۔اب ہمارے پاس کل 220 آکسیجن کنسٹریٹرز ہوگئے ہیں۔۔رہنمائی کا شکریہ۔۔آئیے سب اپنا تعاون دیتے ہیں’’۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات