سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Sep 28, 2026 | 08:15:AM
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

انہوں نے اپنی دوسری اور آخری پانچ سالہ مدت مکمل ہونے سے تقریباً سات ماہ قبل استعفیٰ دیا جبکہ سربیا میں 25 اکتوبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات بھی ہونے ہیں۔

ان کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنا بیچ عبوری صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور آئین کے تحت صدارتی انتخابات 90 دن کے اندر مکمل کرنا ہوں گے، الیگزینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر کے اختتام تک متوقع ہے۔

الیگزینڈر ووچچ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سربیا کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں تاہم حالیہ برسوں میں حکومت کو اپوزیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرین سے مبینہ ناروا سلوک اور اختیارات کے ارتکاز پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہونے پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ