رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے تعلقات پر مجبور کیا:فاطمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر نے ان سے شادی کا وعدہ کرکے انہیں تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا۔
فاطمہ خان چند ہفتوں سے رجب بٹ کے خلاف الزامات لگاتی آ رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں۔
فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں جب کہ لڑکیوں کو جھانسے دے کر پھنسانا ان کا پرانا کام ہے،ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کے دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے اور انہیں بھی انہوں نے استعمال کیا۔
فاطمہ خان نے بتایا کہ پہلی بار ایک دوست نے رجب بٹ سے ان کی ملاقات کروائی تھی، ان کی دوست انہیں اپنی بہن بنا کر لے گئی تھی اور کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے بھائی سے ملوانے جا رہی ہیں،وہ پہنچیں تو وہاں رجب بٹ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں بھی موجود تھیں،رجب بٹ نے انہیں نہ صرف قیمتی گاڑی بلکہ انتہائی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی،گھڑی کی قیمت 39 لاکھ روپے ہے۔
فاطمہ خان کے مطابق رجب بٹ اور ان کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات استوار ہوئے، یوٹیوبر انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استعمال کرتا رہا جبکہ کبھی کبھار شراب پینے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا۔
ٹک ٹاکر نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ وہ غلط کاموں کے لیے جنس اور عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتے، ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، ان کے پاس رجب بٹ کی نامناسب ویڈیوز بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کامیڈین لکی ڈئیر کی حالت تشویشناک،ڈاکٹروں نے اہلخانہ کوملنے سے منع کر دیا
فاطمہ خان نے پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور چند روز قبل ہی یوٹیوبر نے انٹرویو میں ان الزامات کو مسترد کیا تھا،رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ پوڈکاسٹرز اور میڈیا والے غیر اہم اور جھوٹ بولنے والی لڑکیوں کو پوڈکاسٹ میں بلا کر انہیں اہمیت دے رہے ہیں، ان کے اوپر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی سچائی نہیں۔