کامیڈین لکی ڈئیر کی حالت تشویشناک،ڈاکٹروں نے اہلخانہ کوملنے سے منع کر دیا

Sep 28, 2025 | 08:57:AM
کامیڈین لکی ڈئیر کی حالت تشویشناک،ڈاکٹروں نے اہلخانہ کوملنے سے منع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف کامیڈین لکی ڈئیر کا معدہ ،جگر اور پھیپھڑے ناکارہہوگئے اوروہ کومہ میں چلے گئے۔
لکی ڈئیر میو ہسپتال کے میڈیکل ایمرجنسی کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت  تشویش ناک ہے،ڈاکٹروں اور اہل خانہ نے ان کے چاہنے والوں سے  دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
میوہسپتال میں لکی ڈئیر کا تمام علاج حکومتی سطح پر ہو رہاہے لیکن کوئی بھی ساتھی فنکار لکی ڈئیر کی عیادت کو نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ منیزہ بصیرانتقال کرگئیں
ڈاکٹروں نے لکی ڈئیر کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس ملنے پر اہل خانہ کو بھی ملنے سے منع کر دیاہے۔