افغان طالبان کا پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Sep 28, 2023 | 11:44:AM
 افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے 200 عسکریت پسندوں کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملے کرنے پر گرفتار کر لیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار  کر لیا ہے۔  

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے مذاکرات میں بتائیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی ،مقدمات کے چالان مکمل ، خصوصی عدالت میں جمع

اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کےساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔