سانحہ 9 مئی ،مقدمات کے چالان مکمل ، خصوصی عدالت میں جمع

Sep 28, 2023 | 11:26:AM
سانحہ 9 مئی ،مقدمات کے چالان مکمل ، خصوصی عدالت میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )سانحہ 9 مئی ،جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پراسیکیوشن نے تمام مقدمات کے چالان  عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ۔
پراسیکیوشن نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کے چالان مکمل ہونے کے بعد  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ، سانحہ 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر افراد ملزمان نامزد ہیں ،جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ ،شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا چالان جمع کروایا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فیض آباد دھرنا کیس ، نظرثانی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی