وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں مزید توسیع کر دی

Sep 28, 2022 | 18:08:PM
وزیراعظم شہباز، کابینہ میں مزید توسیع،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں مزید توسیع کر دی،وزیراعظم نے عرفان قادر کومعاون خصوصی تعینات کردیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ،وزیراعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا ،اسحاق ڈار اور عرفان قادر کی تقرریوں کے بعد کابینہ کا حجم 74 رکنی ہوگیا.

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 35 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت شامل ہیں، کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے 4 مشیر اور28 معاون خصوصی ہیں، مفتاح اسماعیل بغیر وزارت کے وفاقی وزیر برقرار ہیں
وفاقی کابینہ میں موجود25 ارکان کے پاس کوئی قلمدان نہیں .

 یہ بھی پڑھیں: پانچواں ٹی 20 میچ ،قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا فیصلہ