پانچواں ٹی 20 میچ ،قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا فیصلہ 

Sep 28, 2022 | 17:42:PM
پاکستان انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی میچز، پانچواں میچ، آج ، قومی ٹیم، تبدیلیوں کا فیصلہ،
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔
انگلینڈ کے خلاف پانچویں میچ میں خوشدل شاہ، عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ حیدر علی، عامر جمال اور شاداب خان کی شمولیت کا فیصلہ کیاگیاہے،شاداب خان سیریز میں پہلی مرتبہ ایکشن میں ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز دودو سے برابر ہے،کراچی میں ہونے والے چار میچز میں 2 میں انگلینڈ نے کامیابی سمیٹی جبکہ 2 میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آڈیو لیکس کے بعد کرپٹ ٹولہ بےنقاب ہو گیا: عمر سرفراز چیمہ