داتا دربار عرس پر آنیوالے 5زائرین کرنٹ لگنے سے زخمی

Sep 28, 2021 | 09:45:AM
کرنٹ لگنے سے زخمی
کیپشن: داتا دربار عرس پر آنیوالے 5زائرین کرنٹ لگنے سے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) داتادربار عرس پر آنے والے  زائرین کا ٹرک بجلی کے تاروں کو چھو جانے سے 5زائرین جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ موہنی روڈ پر پیش آیا،زائرین ٹرک پر سوار تھے کہ اس دوران ٹرک ننگی تار کو چھو گیا جس سے پانچ زائرین جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      موبائل کیوں توڑا؟چھوٹے بھائی نےفائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا