پاکستان دشمنی ، جھوٹے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان دشمنی میں مبتلا جھوٹے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب ہو گئی،وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’’پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ‘‘ ،فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔ اس حوالے سے خبر پر وزارت اطلاعات و نشریات نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ
پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ فرسٹ پوسٹ نے صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کئے،بھارتی رپورٹ میں شامل ’’انٹیلی جنس لیکس‘‘ اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں،فرسٹ پوسٹ نے CNN-News18 جیسے حوالہ جات کا استعمال کیا، جو ماضی میں غیر مصدقہ اطلاعات شائع کر چکا ہے،پاکستان کا فلسطینی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے ،سفاک مودی کی ایماء پر ریاست نواز گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کرنے پر اتر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام