کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام

Oct 28, 2025 | 19:55:PM
 کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شایان علی)پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی.

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل میں 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1.69 کلو گرام چرس اوربیلجیئم سے آنے والے پارسل میں  6 کروڑ 20 لاکھ روپے  مالیت کی MDMA    (Ecstasy)  کی 1,945 گولیاں برآمد  کرلیں۔ نشہ آور گولیاں ویکیوم کلینر“Vacuum Cleaner” کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں ۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ای۔کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ڈاک کے نظام کو  مجرمانہ نیٹ ورکس (Networks) کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال کرنے کے واقعات  بڑھ رہے ہیں ۔پاکستان کسٹمز کی مؤثرنگرانی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں غیرقانونی منشیات  لوگوں تک پہنچنے سے پہلے پکڑی جا رہی ہیں،پاکستان کسٹمز انٹرنیشنل میل سمیت  تمام ممکنہ ذرائع سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف  کڑی نگرانی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب میں اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق