اسحاق ڈار سے سعودی ہم منصب کی ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں دوست ممالک کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ کیا گیا۔اسحاق ڈار کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ اور سعودی حکام کو کامیاب فیوچر انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر مبارکباددی گئی۔
دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترک وزیر خارجہ ہاکان فدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ہاکان فدان نے فلسطین میں دیرپا امن کے اقدامات پر بات چیت کی، ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ترکیہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،ترجمان کے مطابق اجلاس میں وہ آٹھ وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جنہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر غزہ پر سفارتی عمل میں حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی منحرف ارکان کیلئے نئی مشکل کھڑی، پارٹی قیادت کا تہلکہ خیز فیصلہ