ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ

Oct 28, 2025 | 18:41:PM
ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نےتعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی فیصلہ کرلیا،ایلیمنٹری اور جونیئر کمپیوٹر ٹیچرز کے گریڈز اپ گریڈ کر دیے گئے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے  ہزاروں اساتذہ کے دیرینہ مطالبات پورے کرتے ہوئے 15 ہزار 43 اسامیوں کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

اس ضمن میں محکمہ مالیات آزا دکشمیر  نے 82 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری دے دی،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

 فیصلے سے آزاد کشمیر کے ہزاروں اساتذہ کو براہِ راست مالی فائدہ ہوگا،ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن محکموں کو فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق اپ گریڈیشن کی رپورٹ کابینہ سیکرٹریٹ کو ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛  صدرآزادکشمیر کی فریال تالپور سے ملاقات،حکومت سازی کےمعاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال