صدرآزادکشمیر کی فریال تالپور سے ملاقات،حکومت سازی کےمعاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےپاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں راہنماؤں کی ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر سابق مشیر چوہدری ریاض، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپورکے درمیان آزادکشمیر میں حکومت سازی اورموجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو بھی کی گئی۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور فریال تالپور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی،سہیل آفریدی