عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Oct 28, 2025 | 10:46:AM
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سونا 80 ڈالر کی کمی کے بعد 3990 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی  فروخت کا رجحان برقرار ہے۔

 صرافہ ڈیلرز کے مطابق  گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 90 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ،آج بھی  مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں سونے8 ہزار روپے سے 9ہزار روپے فی تولہ سستا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ای چالان کا نفاذ: صرف 6 گھنٹے میں کتنے چالان ہوئے؟ حیران کن اعداد و شمار آگئے

امریکی ڈالر انڈیکس میں 0.1 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا خریدنا نسبتاً سستا ہو گیا۔

اگرچہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات نے عالمی مارکیٹ میں اعتماد بڑھایا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونا اب بھی شرح سود میں کمی کی توقعات کے باعث مستحکم رہے گا۔

دونوں ممالک کے اقتصادی حکام نے ممکنہ تجارتی معاہدے کا مسودہ تیار کیا ہے، جو اس ہفتے صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے جائزے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ادھر ٹرمپ نے ایشیا کے پانچ روزہ دورے کے دوران ملائیشیا میں چار جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی و معدنی وسائل کے معاہدوں کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح پھر بحال

ماہرین کے مطابق، اگرچہ تجارتی کشیدگی میں کمی سے سونا بطور “محفوظ سرمایہ” کم پرکشش ہو سکتا ہے، مگر شرح سود میں ممکنہ کمی اور عالمی غیر یقینی حالات اسے اب بھی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنا رہے ہیں۔