سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح پھر بحال،ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 63 ہزار کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1071 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 234 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا ، گزشتہ روز مارکیٹ میں 22 ارب 63 کروڑ 88 لاکھ 16 ہزار 420 روپے مالیت کے 36 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 70 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ تعلیم پنجاب،گوگل اورٹیک ویلی کےاشتراک سے2روزہ ڈیجیٹل صحافت ورکشاپ
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 281.01 روپے سے کم ہوکر 280.95 روپے کا ہو گیا۔