کراچی:یونیورسٹی طالبہ کو سرعام ہراساں کرنے کا معاملہ،ملزم فرار

Oct 28, 2023 | 12:36:PM
 کراچی یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ طور پرتین اوباش نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ طالبہ کے شور مچانے پرموٹر سائیکل سواراوباش فرار ہوگئے جبکہ  لڑکی بے ہوش ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ طور پرتین اوباش نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ طالبہ کے شور مچانے پرموٹر سائیکل سواراوباش فرار ہوگئے جبکہ  لڑکی بے ہوش ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے ۔  جامعہ کراچی میں فزیولوجی دپارٹمنٹ کی طالبہ کیساتھ موٹرسائیکل پرسوار تین نوجوانوں نےمبینہ طور نازیبا حرکت کی کوشش کی لڑکی کی جانب سے شورمچانے پرتینوں فرار ہوگئے۔

 واقعہ گذشتہ روزشام7 بج کر23 منٹ پر رونما ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق لڑکی اپنےڈیپارٹمنٹ سے شعبہ زولوجی کی طرف جا رہی تھی۔متاثرہ لڑکی نے  کارروائی سے انکار کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

 یادرہے رواں سال کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے9 واقعات یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر،سمن آباد، نارتھ کراچی اورفیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے جبکہ پولیس

صرف بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے بدتمیزی کرنےوالے دو ملزمان کو ہی اپنی گرفت میں لے سکی ہے۔