پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

Oct 28, 2022 | 10:16:AM
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک، رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک، رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور، منگلہ، ملتان، بہاولپور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں بلوچستان کے شمالی حصوں میں سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

صبح کے اوقات میں نوابشاہ اور گردو نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک صبح اور رات کے اوقات میں سرد ر ہے گا۔