سپیکر پنجاب اسمبلی نےپینل آف چئیرپرسن کے ناموں کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پینل آف چئیرپرسن کے ناموں کااعلان کردیا،پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پینل آف چئیرپرسنز میں سمیع اللہ خان ، آغا علی حیدر، شوکت راجہ، راحیلہ خادم حسین، ذوالفقار علی شاہ، ارشد ملک کے نام شامل ہیں۔حلف اٹھانے والوں میں نومنتخب ارکان اسمبلی میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی ، آزاد علی تبسم ، طاہر پرویز ، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا،اپوزیشن کے شور شرابے میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے حلف کے موقع پر اپوزیشن کاشدید شور شرابہ اور نعرے بازی،حلف برداری کے دران اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر ڈیسک بجاتے رہے۔حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان میں کل ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے کامن روم کا افتتاح کرینگی