چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان میں کل ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے کامن روم کا افتتاح کرینگی

Nov 27, 2025 | 21:17:PM
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان میں کل ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے کامن روم کا افتتاح کرینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم  جسٹس کالونی ملتان پہنچیں گئیں ، کل ہائیکورٹ بار میں ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے کامن روم کا افتتاح کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق   چیف جسٹس عالیہ نیلم آج رات جسٹس کالونی میں قیام کریں گی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کل صبح ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پہنچیں گی،جسٹس عالیہ نیلم کی وکلاء کے مختلف وفود سے ملاقاتیں شیڈول ہیں چیف جسٹس ملتان بینچ میں ججز سے اہم میٹنگ کریں گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کل ہائیکورٹ بار میں ڈے کئیر سنٹر اور خواتین کے کامن روم کا افتتاح کریں گی۔ چیف جسٹس کے دورۂ ملتان کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپیشل بچے بہت خاص ہوتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیشل ایجوکیشن سنٹرز بنانے کا اعلان