کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑ گئی۔
حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محبوب جان نے کی۔
کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑ گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 240 ہے، اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ،تیز بارشیں،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی