سلمان خان کی شاہ رخ خان کی "چائنہ کاپی" دیکھ کر ہنسی چھوٹ گئی ، ویڈیو وائرل

Nov 28, 2023 | 17:11:PM
سلمان خان کی شاہ رخ خان کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی "چائنہ کاپی" دیکھ کر سلمان خان کی ہنسی چھوٹ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو انڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکار سلمان خان کی ’شاہ رخ خان‘ کے کاپی  سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہے، جس میں ٹائیگر 3 کے اداکار کو ایک سیاہ عینک لگائے شخص کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے,مزکورہ ویڈیو میں سلمان خان کے برابر میں کھڑا شخص بالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا مقبول ترین ڈائیلاگ بولتا نظر آرہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائیلاگ ادا کرنے والا شخص کنگ خان کی ہی نقل کررہا ہے جبکہ اس نے اپنا حُلیہ بھی اداکار جیسا ہی بنا رکھا ہے۔

مذکورہ شخص اپنے موبائل میں سیلفی موڈ پر ویڈیو بناتے ہوئے کہتا سنائی دیتا ہے کہ  پٹھان اور ٹائیگر ایک ہی ہیں، یہ ڈائیلاگ سن کر سلمان خان پہلے اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھی کے بعد چاول بھی مہنگے ، یوٹیلٹی سٹورز والوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اس کے بعد ویڈیو میں شاہ رخ خان کی نقل کرنے والا شخص اسی ڈائیلاگ کو ادا کرتے ہوئے مزید تین ری ٹیکس لیتا ہے لیکن ہر مرتبہ سلمان خان کے ہنس پڑتے ہیں۔

  ایک ری ٹیک میں سلمان خان ہنستے ہوئے اشارہ کرتے ہیں کہ میں اس ویڈیوکے فریم سے باہر نکل رہا ہوں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس مضحکہ خیز ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس شخص کو شاہ رخ خان کا ’چائنا کاپی‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔