30 دن میں 7 کلو وزن کم کرنے کے 15 اصول!

May 28, 2026 | 15:07:PM
30 دن میں 7 کلو وزن کم کرنے کے 15 اصول!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فٹنس ٹرینر تکائی راشد نے 30 دن میں تقریباً 7 کلو وزن کم کرنے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ شیئر  کر دیا جس میں خوراک، ورزش، نیند اور سخت نظم و ضبط پر زور دیا گیا ۔

ٹرینر کے مطابق وزن کم کرنے کے لیے روزانہ ضرورت سے 500 سے 750 کیلوریز کم استعمال کرنا ضروری ہے جبکہ پروٹین کا زیادہ استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹرینر کے مطابق ہر کھانے میں 20 سے 30 گرام پروٹین شامل ہونی چاہیے،منصوبے میں تجزیر دی گئی ہے کہ ہفتے میں کم از کم 3 بار اسٹرینتھ ٹریننگ ورک آؤٹ، 30 سے 45 منٹ واک یا اسٹیئر ورزش اور روزانہ 10 ہزار سے زائد قدم چلیں۔

 فٹنس ٹرینر نے 7 سے 9 گھنٹے کی پُرسکون نیند لینے، پہلے سے کھانے کی منصوبہ بندی کرنے، قدرتی غذا کے استعمال، تیل، گھی، میٹھی و پراسیسڈ اشیا سے مکمل پرہیز کا بھی مشورہ دیا ہے،انہوں نے 30 دن تک ’چیٹ میل‘ نہ لینے، روزانہ وزن نوٹ کرنے اور کسی کوچ یا نظام کے ذریعے جوابدہی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

فٹنس ٹرینر کا کہنا ہے کہ مستقل مزاجی، سخت نظم و ضبط اور مضبوط ذہنی تیاری ہی تیزی سے وزن کم کرنے میں کامیابی دلا سکتی ہے۔