ٹرمپ کی نئی دھمکی،عمان اور ایران کو سخت پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی سلطنت عمان کو بھی دھمکانا شروع کر دیا۔
ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہو گا ورنہ اسے بھی تباہ و برباد کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کیساتھ مل کر ہرمز کنٹرول کرنا قبول ہے؟ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کنٹرول نہیں کرے گا، یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جہاز روک دئیے گئے، ایران نے بڑا قدم اٹھا لیا
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا ساتھ دینے پر سخت رد عمل دے سکتے ہیں، ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے لیکن ابھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کیساتھ وہی کر سکتے تھے جو وینزویلا میں کیا، ایران کیخلاف کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم شخصیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں نرم کرنے پر بات نہیں ہو رہی، ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم روس یا چین کے حوالے کیے جانے پر مطمئن نہیں ہوں گا۔