خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے: پاسدارانِ انقلاب 

May 28, 2026 | 10:22:AM
خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے: پاسدارانِ انقلاب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایرانی بندر عباس پورٹ کے قریب امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، آئندہ کسی بھی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ 3 جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخلے سے روکا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز پر کارروائی،امریکہ اور ایران آمنے سامنے

 دوسری جانب عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کی جانب سے 3 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران پر ایک ہفتے میں امریکا نے دوسری بار فضائی حملے کر دیے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق حملے کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا۔