امریکا کا ایران میں فوجی تنصیب پر نئے حملوں اور متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

May 28, 2026 | 09:05:AM
امریکا کا ایران میں فوجی تنصیب پر نئے حملوں اور متعدد ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے شہر بندر عباس میں فوجی تنصیب پر نئے حملے کیے ہیں ۔

 امریکی حکام نے اس مقام کو اپنی فوج اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئےکہاکہ حملوں کا مقصد امریکی افواج اور  آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا، امریکی فوج نے متعدد ایرانی ڈرون بھی مار گرائے۔

 امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی تجارتی جہاز پر4 ڈرون فائر کیے تاہم امریکی فوج نے تمام ایرانی ڈرون مار گرائے،  حملے کے وقت جہاز آبنائے ہرمز کے قریب موجود تھا۔