پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وفد سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات کی۔
وفد میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کے سربراہ نظم العبیدین فہیم، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
محسن نقوی نے مہمان وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی لاہور آمد پر دلی مسرت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے بھائیوں کی لاہور آمد ہمارے لیے باعثِ خوشی ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ یہاں کے میچز کے ساتھ ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھی بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی20: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری