پہلا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز میں 0۔1 سے برتری حاصل کرلی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 164 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا مگر بیٹنگ لائن نے مایوس کن آغاز کیا، اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جب کہ دوسرے اوپنر فخر زمان بھی صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز سے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 201 رنز بنانے میں مدد کی۔
کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نے 44، اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا، پہلے دو وکٹوں کے بعد توحید اور لٹن ڈا س میں کافی اچھی کاکرکردگی دکھائی تاہم بعد میں آنے والے بلے باز کریز پر سٹے نہیں کرسکے جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم 2۔19 اوورز میں164 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاداب خان 2 ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹرائی سیریز میں پاکستان کو 0۔1 کی برتری حاصل ہوئی۔
قبل ازیں،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کا ٹاس ہو چکا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، 3میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں اس میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ، تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے پلیئنگ الیون بنانا مشکل کام تھا۔
پلیئنگ الیون
فخر زمان، صائم ایوب، وکٹ کیپر محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس میچ میں ڈی آر ایس (ڈیسیژن ریویو سسٹم) استعمال نہیں کیا جائے گا، جو کہ سیریز کا ایک خاص پہلو ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ویمن گول کیپر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان