ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ویمن گول کیپر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

May 28, 2025 | 18:00:PM
ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ویمن گول کیپر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  انگلش ٹیم کی خاتون ویمنز گول کیپر میری ایئرپس نے یورپی چیمپئین شپ 2025 سے محض ایک ماہ قبل انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

  رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر میری ایئرپس نے اپنے 8 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا، وہ انگلش ٹیم کیلئے 2022 یورپی چیمپئین شپ اور 2023 ورلڈکپ فائنل میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں،میری ایئرپس کو 2 مرتبہ فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر اور 2023 میں بی بی سی سپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

 انہوں نے 2022 اور 2023 میں فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر ایوارڈ اپنے نام کیا، 2023 میں ہی میری ایئرپس کو گولڈن گلوو ایوارڈ بھی دیا گیا، جس میں انکی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا تھا،حال ہی میں  ایئرپس کو چیلسی کی ہنہ ہیپٹن کے ہاتھوں اپنی ابتدائی جگہ سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے