سندھ حکومت نے 2700 سے زائد طلبہ کیلئے سکالرشپ کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالے2700سےزائدطلبہ کیلئےسکالرشپ کی منظوری دیدی۔
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا کہنا ہےکہ سکالرشپ کےذریعےسندھ کےطلبہ ملک بھرکی 90سے زائدسرکاری ونجی جامعات میں تعلیم حاصل کرسکتےہیں،اس سال سندھ ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ سے مستفید ہونے والے طلبہ کی کل تعداد 7,600ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ غریب اورہونہارطلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے،سندھ ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کےقیام سےاب تک تقریباً 40 ہزارطلبہ مستفید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے غیرملکی طلبا کو سٹوڈنٹ ویزے جاری کرنے سے روک دیا
ترجمان سندھ حکومت کاکہناہے کہ سندھ حکومت کی جانب سےصوبےکےطلبہ کےلیےآکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی سکالرشپ دی جا رہی ہے،آکسفورڈ یونیورسٹی میں ذوالفقاربھٹواوربینظیربھٹوسکالرشپ کےتحت3طلبہ اور3طالبات کو6سکالرشپ دی جارہی ہیں۔