باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیرنے 13ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کردیا

May 28, 2024 | 13:57:PM
باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیرنے 13ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر کی فائٹ 27 جون کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہو گی، اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ مصری حریف سے ہو گا۔

عثمان وزیر اپنی تمام 12 فائٹس جیت کر ناقابلِ شکست ہیں، وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

عثمان وزیر نے کہا ہے کہ میں نے اس فائٹ  کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم میری کامیابی کی دعا کرے، ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ  اور ورلڈیوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے،آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

یہ بھی پڑھیں:مارگلہ کی پہاڑیوں پرایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائٹ کی خوشی ہے لیکن وعدے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے،اب مجھے اپنی فائٹ کے لیے پرائیویٹ اسپانسرز پر انحصار کرنا پڑے گا۔