اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستانیوں کی بڑی کامیابی

May 28, 2023 | 15:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی تن سازوں نے بڑی کامیابیاں سمیٹ لیں۔

اولیمپیاء امیچر ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ کےتھائی لینڈ میں جاری  مقابلوں میں پاکستانی تن سازوں نے سات گولڈ میڈلز جیت لئے۔ مقابلوں میں بھارت ، سری لنکا ، ایران ، تھائی لینڈ ، یو اے ای سمیت 16 ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کلاس فیلو بھی بن گئے

ورلڈ جونیئر پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نعمان نے 3 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے، 19 سالہ نعمان نے بینچ پریس ، ڈیڈلفٹ اور اسکواڈز میں گولڈ میڈلز جیتے، 22 سالہ مبشر اور 20 سالہ زین نے جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک فزیک میں گولڈ میڈلز جیتے، جونیئر باڈی بلڈنگ و جونیئر کلاسک میں 23 سالہ وسیم بشیر نے 2 گولڈ میڈلز جیتے۔

علاوہ ازیں پاکستانی رمیز ابراہیم کو کم عمر ترین پاکستانی انٹرنیشنل جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا، 32 سالہ رمیز ابراہیم کو چھوٹی عمر میں ورلڈ چیمپئن و انٹرنیشنل جج بننے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ تمام فاتحین نے اپنے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیئے۔ مزید کیٹگریز میں پاکستانی کھلاڑی میڈلز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔