بابر اعظم اور محمد رضوان کلاس فیلو بھی بن گئے

May 28, 2023 | 14:28:PM
 بابر اعظم اور محمد رضوان کلاس فیلو بھی بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) قومی ٹی ٹوئنٹی کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان ہاورڈ یونیورسٹی میں کلاس فیلو بھی بن گئے، عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے میں بطور پہلے کرکٹر داخلہ لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے دنیا کے عظیم اور تاریخی تعلیمی ادارے ہاورڈ میں اکٹھے داخلہ بھی لے لیا، 31 مئی سے 03 جون تک بوسٹن کیمپس میں دونوں قومی کرکٹر کلاسز لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ ڈیا

کھیل کے ساتھ بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کےلیے اس ادارے میں داخلہ لینے والے وہ پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز نے تعلیمی سلسلے کو جاری کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسان ہمیشہ سیکھنے کے عمل میں رہتا ہے۔